
تہران : ایران نے اسرائیل اور امریکی اہداف پر تابڑ توڑ حملے کئے ہیں۔ اسرائیل اور امریکی اہداف پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ڈرونز سے بھی تاک تاک کر حملے کئے گئے۔
بحرین میں امریکی اڈے کا نام و نشان مٹادیا۔ کویت میں امریکی سفارتخانہ تباہ جبکہ قطر میں امریکی اڈے پر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ گیس فیلڈ پر آگ بھڑکنے سے پیداوار روک دی گئی۔ عمان میں کارگو جہاز اور بحرین میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ امریکی فوجی عرب امارات اور بحرین سے بھاگنے لگے۔ ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوجی عرب امارات اور بحرین سے بھاگنے لگے۔ ابوظہبی سے ہیلی کاپٹروں اور کارگو جہازوں جبکہ بحرین سے زمینی راستے کے ذریعے فوجیوں کی سعودی عرب منتقلی کی جارہی ہے۔ عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز اور بحرین کی بندرگاہ پر امریکی پرچم بردار آئیل ٹینکر پر حملے سے آگ بھڑک اٹھی۔ حملے مییں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ ایرانی حملے سے تل ابیب اور حیفہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔


































