
تہران : ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کے اہداف اور تنصیبات پر شدید حملے کئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ ایران نے اسرائیل میں تل ابیب اور حیفا پر کلسٹر بموں سے لیس میزائلوں سے حملہ کیا۔ حملے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ تل ابیب کے قریبی شہر پتاح تکفا میں میزائل گرنے سے شدید تباہی ہوئی ہے۔ بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب صنعتی علاقے میں میزائل حملہ کیا گیا جس سے دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیل نے بھی تہران۔ بندر عباس اور خرم آباد میں شہری آبادیوں پر فضائی حملے کئے۔ جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔


































