Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکی آبدوز کے حملے میں ایرانی جنگی جہاز تباہ، 87 شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں، 32 زخمی ہسپتال منتقل

کولمبو: امریکا، اسرائیل اور ایران کی جنگ بحر ہند تک پہنچ گئی، ایرانی جنگی جہاز کو تباہ کر دیا۔ بھارت سے جنگی مشقیں مکمل کرکے آنیوالے ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز پر امریکہ نے حملہ کیا، برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق جہاز کو امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا۔
سری لنکن وزیر خارجہ نے بتایا کہ جہاز پر 180 افراد سوار تھے، 32 زخمی سیلرز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سری لنکن حکام نے بتایا کہ حملے میں شہید 87 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایرانی بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بحر ہند میں امریکی آبدوز نے ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر سمندر میں ڈبو دیا، جو بین الاقوامی پانیوں میں خود کو محفوظ سمجھ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی دشمن جہاز کو تارپیڈو سے نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے بعد بھارت میں نریندر مودی پر تنقید کی جا رہی ہے، کانگریس رہنما پون کھیڑا کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہاز کو بھارت نے مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا اپنے خطے میں اب کوئی اثر و رسوخ باقی نہیں رہا، کیا یہ جگہ بھی خاموشی سے واشنگٹن اور تل ابیب کے حوالے کر دی گئی ہے؟۔
بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق واقعہ کے بعد نئی دہلی میں حکومت کی خارجہ پالیسی اور اثر و رسوخ پر سوالات اٹھ گئے۔ انہوں نے حکومت سے پوچھا ہے کہ بھارت کا اس تنازع میں کیا کردار ہے ؟ بھارتی سرزمین یا وسائل کا استعمال امریکی کارروائیوں میں ہو تو بھارت بھی جنگ میں شریک نظر آ سکتا ہے، جس کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والا جہاز آئی آر آئی ایس دینا ایران کی بحریہ کے 86 ویں بیڑے کا حصہ تھا، یہ مکمل طور پر ایرانی ساختہ جنگی جہاز ہے۔ نور اور قدر اینٹی شپ میزائلوں سے لیس اس بحری جہاز کی لمبائی تقریباً 95 میٹر اور وزن قریباً 1500 ٹن ہے جب کہ اس میں 76 ایم ایم فجر 27 نیول گن اور 30 ایم ایم ہتھیار نصب تھے۔
یہ جہاز 2022 سے 2023 کے دوران تقریباً 65 ہزار کلومیٹر کا عالمی بحری سفر کر چکا ہے اور اسے ایرانی بحری طاقت کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular