
تہران : امریکی ناکا بندی کے باوجود ایرانی سپر ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔ ایرانی ٹینکر بیس لاکھ بیرل تیل لیکر بین الاقوامی پانیوں میں داخل ہوا۔ جبکہ امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ بحری جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب ایرانی فوج نے ناکا بندی جاری رہنے پر بحیرۂ احمر۔ خلیج عرب اور بحیرۂ عمان میں تجارت مکمل روکنے کی دھمکی دیدی۔ خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے خبردار کیاہےکہ امریکا نے ایران کے تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کے لیے عدم تحفظ پیدا کیا تو اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ابتدا سمجھا جائے گا۔


































