
تہران: سعودی عرب میں گرفتار ایرانی عالم حجتہ الاسلام غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا گیا۔ حجتہ الاسلام غلام رضا رہائی پا کر دبئی کے راستے ایران روانہ ہوئے۔ انہیں سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایرانی عدلیہ نے عالم کی گرفتاری کی مذمت کی جبکہ رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی عالم کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔


































