Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایرانی صدر کا شام کا تاریخی دورہ، صدر بشار الاسد سے ملاقات

دمشق: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شام کے تاریخی دورہ پر ہیں، اس دوران انہوں نے شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دور روزہ دورے پر دمشق پہنچے تو شام کے وزیر اقتصادیات سمر الخلیل نے مہمان کا استقبال کیا۔ ایران نے اس دورے کو علاقائی معاملات میں اپنی اسٹریٹیجک فتح کی علامت قرار دیا ہے۔ ابراہیم رئیسی نے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابراہیم رئیسی نے شام کی تعمیر نو اور جنگ کی وجہ سے ملک چھوڑنے والوں کی واپسی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات مکمل طور پر اسٹریٹجک ہیں۔ آج خطے میں ہر ایک پر واضح ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مضبوط ستون ہے جس پر ہر کوئی اعتماد کر سکتا ہے اور یہ علاقائی ترقی میں اہم اور موثر کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمنوں نے شام کو ضم کرنے اور دمشق کے علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی۔ ایرانی صدر نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔2011 میں ایرانی صدر احمدی نژاد کے بعد یہ کسی بھی ایرانی صدر کا شام کا پہلا دورہ ہے۔ ایرانی صدر مذہبی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular