Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے امریکا کی مبینہ جارحیت اور جنگی اقدامات کی مذمت نہیں کی، مارک کارنی نے ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی کو صرف جنگی زبان قرار دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے امریکی صدر کے الفاظ کو نرم کرنے کی کوشش کی، کینیڈین وزیراعظم واشنگٹن کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت ہمیشہ کے لیے خوش فہمی اور منافقت کا پردہ قائم نہیں رہنے دیتا۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور ملک کی زبان اپنانا کسی ملک کو طاقت کے دباؤ سے تحفظ فراہم نہیں کرسکتا، حقیقت سے نظریں چرانا اور خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا کسی ملک کو تحفظ نہیں دیتا، دباؤ کے سامنے ایران کا مزاحمت پر قائم رہنا ایک واضح اصول ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ طاقت کے زور کو قبول کرنے کا انجام کمزور ممالک کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، عالمی معاملات میں طاقت کے بجائے دلیل، وقار اور اصولوں کو ترجیح دی جانی چاہئے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular