
تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت سے متعلق حالیہ فیصلہ جنگ بندی مفاہمت کے تحت کیا گیا ہے۔ لبنان میں جنگ بندی کے بعد طے پایا کہ تجارتی جہاز ایران کے مقرر کردہ راستوں اور متعلقہ حکام کی اجازت سے گزریں گے۔ انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے مفادات کے تحفظ میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا۔ اگر مخالف فریق نے بدعہدی جاری رکھی تو ایران سخت ردعمل دے گا۔


































