وینزویلا سے تجارتی آمد ورفت کو نقصان پہنچانے پر سخت اقدامات کرینگے
تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے باضابطہ طور پر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ عالمی پانیوں میں ایران کے بحری جہازوں یا کشتیوں سے چھیڑ چھاڑ کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے ، ایران نے امریکی مفادات کے نگراں سوئس سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے واضح کیا کہ اگر ایران اور وینزویلا کے درمیان تیل بردار جہازوں کی آمد ورفت کو چھیڑا گیا تو تہران پر اس خاموش نہیں رہے گا، وینزویلا اور ایران کے درمیان تجارتی آمد ورفت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس پر ایران سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے ، امریکا نے وینزویلا کے لیے تیل کی سپلائی کرنے والے جہازوں پر حملے کی کوشش کی تو اسے بحری قذاقی تصور کیا جائے گا اور اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے ، ایران اور وینزویلا کے درمیان تیل کی تجارت اور سونے کی خرید وفروخت کے معاملے پر امریکا سخت ردعمل ظاہر کررہا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جہازوں کو چھیڑ ا کو قیمت چکانا ہوگی،ایران کا امریکا…
جہازوں کو چھیڑ ا کو قیمت چکانا ہوگی،ایران کا امریکا کو انتباہ
-
Ilyas - مئی 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































