
تہران : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید اور ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا۔ یو اے ای اور ایران کے درمیان یہ رابطہ جنگ کے آغاز کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔


































