Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران اسرائیلی جنگی جرائم پر آئی سی سی سے رجوع کرے، عرب گروپ

نیویارک : امریکی ادارہ ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو جنگ کے آغاز سے اپنی سرزمین پر ہونے والے جرائم کے دائرہ اختیار کی اجازت دینے کا اعلان کرے۔ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر شاکر نے کہا کہ 28 فروری 2026 سے ایران میں جنگ کے دوران 150 سے زائد طلباء اور اساتذہ کے قتل اور نومولود بچوں سے بھرے اسپتالوں پر حملوں سمیت سنگین جنگی جرائم کی روز بروز شواہد سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو انصاف ملنا چاہیے اور اس کے لیے تمام قانونی طریقہ کار موجود ہیں، جس پر امریکا کا کوئی ویٹو اثر نہیں رکھتا۔ شاکر نے میناب اسکول پر حملے کی مثال دی، جس میں بیشتر متاثرہ لڑکیاں سات سے بارہ سال کی عمر کی تھیں، اور کہا کہ اس واقعے کے مکمل شواہد جمع، محفوظ اور اقوام متحدہ کے فیکٹ فائینڈنگ مشن اور مستقبل میں کسی بھی تحقیقی ادارے کے ساتھ بروقت شیئر کیے جائیں۔ انہوں نے تنقید کی کہ ایران کی حکومت جرائم کے بارے میں بلند آواز میں بات تو کرتی ہے لیکن جب شواہد محفوظ رکھنے اور انصاف کے راستے قائم رکھنے میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھاتی تو اس کے دعوے بے اثر رہ جاتے ہیں۔ شاکر نے زور دیا کہ ایرانی حکومت شواہد کو محفوظ رکھے، ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ہر دستیاب طریقہ کار استعمال کرے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ذریعے جواب دہی یقینی بنائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular