
تہران : مغربی افغانستان کے صوبہ نمروز کے سرحدی ضلع کُنگ میں مقامی افراد کے درمیان تنازع جھڑپوں میں بدل گیا۔کشیدگی ایران کی جانب سے چیک پوسٹ کی تعمیر کے دوران پیدا ہوئی۔ جھڑپوں میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ جھڑپوں کا سلسلہ چار سے پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔ لڑائی میں کئی طالبان زخمی ہوئے۔ طالبان کی جانب سے ایران کی تین چوکیوں پر قبضہ کا دعویٰ کیا گیا ہے دونوں جانب سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان ایرانی وزرات خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ مقامی افراد کے درمیان سرحدی تنازع نے واقعہ کو جنم دیا۔ معاملہ حل ہوگیا ہے۔ دونوں جانب سے حکام واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح الله مجاهد نے کہا ہے کہ سرحدی جھڑپ غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ کوشش کی جائے گی کہ آئندہ اس قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔


































