
تہران : ایران نے ایک ہفتے کے دوران دوسرے امریکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ بحرین میں تعیینات امریکی بیڑے کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پانامہ کے پرچم کے ساتھ امریکی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزررہا تھا جسے سپاہ پاسداران کے جوانوں نے قبضے میں لے لیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے جزائر مارشل کے پرچم کے ساتھ ایک کشتی کو ایران نے خلیج عمان میں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ودانت پٹیل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوبائیڈن انتطامیہ ایران سے اپیل کرتی ہے کہ کشتیوں کو ہمارے اہلکاروں سمیت فوراً آزاد کرے۔


































