Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکا کے ساتھ مذاکرات کے مقام پر مشاورت جاری ہے، ایران

تہران: ایران اور امریکا نے آئندہ دنوں میں مذاکرات کی تصدیق کردی ۔ ایران نے کہاہے کہ مذاکرات کے مقام پر مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ جلد سامنے لایا جائے گا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ آئندہ دنوں میں مذاکرات کےلیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ترکیہ، عمان اور دیگر علاقائی ممالک نے میزبانی کی پیشکش کی ہے مقام کے حوالے سے تفصیلات حتمی ہوتے ہی عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مذاکرات کے وقت اور مقام کو میڈیا قیاس آرائی کا موضوع نہیں بننا چاہیے۔ بقائی نے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی عمل میں تعاون کرنے والے علاقائی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مذاکرات کے مقام کے سوال پر کہا کہ اگلی ملاقات کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔ ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular