
تہران : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتخانوں کے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے جلد دوطرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ 10 مارچ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے اور سفارتخانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ سعودی عرب اور ایران نے 10 مارچ کو سفارتی تعلقات بحال کرنے اور برسوں کی کشیدگی کے بعد دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔


































