Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران نے یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنیکا مطالبہ مسترد کردیا

تہران: ایران نے کسی بھی معاہدے کے تحت اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر بیرونِ ملک منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ ایرانی سپریم ڈیفنس کونسل کے رکن اور سپریم لیڈر کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات صرف اسی صورت نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں جب انہیں دھمکیوں اور غیر منطقی مطالبات کے ماحول سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی براہِ راست مذاکرات سے پہلے بالواسطہ بات چیت ہوگی۔ جلد فہم و فراست پیدا ہو جائے تو بات چیت براہِ راست مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے۔
اس سے پہلے خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ دی تھی کہ ترکیہ کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر نئے مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوں گے۔ مذاکرات کی قیادت امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے۔ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور دیگر ممالک کے نمائندے بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular