Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ایران میں زیر زمین ڈرون سٹی کی رونمائی، دشمنوں میں کھلبلی مچ گئی

تہران : ایران نے زیر زمین ڈرون سٹی کی رونمائی کرکے دشمنوں میں کھلبلی مچادی۔ ڈرون سٹی میں مختلف قسم کے جدید اور پیشرفتہ ڈرونز رکھے گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ زگروس پہاڑوں کے وسط میں 100 ڈرون رکھے جا رہے ہیں۔ان میں ابابیل-5 بھی شامل ہے۔اس ڈرون میں قیّم-9 میزائل نصب کیے گئے ہیں اوریہ فضا سے زمین پر مار کرنے والے امریکی ہل فائر کا ایرانی ساختہ ورژن ہے۔ کمانڈر میجرجنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلح افواج کے ڈرون خطے میں سب سے طاقتور ہیں۔ ڈرونز کو اپ گریڈ کرنے کی ہماری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے نامہ نگار کو ڈرون سٹی لے جایا گیا نامہ نگار کا کہنا ہے کہ انہیں کرمان شاہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈرون سٹی لے جایا گیا ہیلی کاپٹر 45 منٹ پرواز کے بعد بیس پر پہنچا اس کے بعد ہی آنکھوں پر بندھی پٹی کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular