
تل ابیب : اسرائیلی عسکری امور کے وزیر یووا گیلنٹ کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیلی حکومت کے خلاف کئی محاذوں پر لڑ رہا ہے۔ ایران نے کئی محاذ کھول رکھے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تہران شمالی محاذ پر خود کو قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی اپنے حامی گروپوں کو مقبوضہ مغربی کنارے اور محصور غزہ کی پٹی میں مضبوط کررہا ہے۔ وزیر نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے سرحد پر ظاہری اور خفیہ کارروائیاں کی ہے اور تمام میدانوں میں کام کرتی رہے گی۔


































