
تہران: ایران کے سرکاری میڈیا نے پیر کو کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی نئے مذاکرات کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکی مذاکرات کار اس ہفتے ایران کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود ایرانی وفد کے قریب ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ نیویارک میں موجود ایرانی وفد کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس کو بتایا تھا انہیں توقع ہے کہ مزید مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔

































