
تہران: ایران نے آبنائے ہرمز سے فیس وصولی کا منصوبہ فائنل کرلیا۔ جہازوں سے وصول کی گئی رقم کو ٹرانزٹ ٹول کے بجائے سروس فیس قرار دیا جائے گا۔ منصوبے میں عمان کو انتظامی کردار دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی طرز پر باقاعدہ نظام قائم کیا جائے گا۔


































