
تہران: ایران نے پاکستان کیخلاف 18 ارب ڈالر جرمانے کی کارروائی 10 سال کیلئے موخر کردی۔ ایران نے پاکستان کو آئی پی گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کیلئے 2035 تک مہلت دیدی۔ ایران نے فرنچ لا کے تحت اگست 2024 میں پاکستان کو حتمی نوٹس جاری کیا تھا۔
پاکستان امریکی پابندیوں کے باعث پائپ لائن تعمیر نہیں کرسکا۔ ایران 900 کلومیٹر کی پائپ لائن مکمل کرچکا جبکہ پاکستان نے کام بھی شروع نہیں کیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان نے ایران سے 750 ملین کیوبک فٹ گیس خریدنی ہے.


































