
تہران : ایرانی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کیلئے اب تک رضامند نہیں ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں، جو حالیہ پیغامات کے تبادلے میں بھی جاری رہے ہیں۔ ایران نے واضح کر دیا ہےکہ امریکا مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے تو ضرورت سے زیادہ مطالبات سے گریز کرے۔بصورت دیگر ایران طویل اور بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا خواہاں نہیں۔ ایران کا یہ مؤقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔


































