
تہران: ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی. ایرانی عہدیدار نے واضح کیا کہ ان بالواسطہ مذاکرات میں ایران کی اولین ترجیحات جنگ کا مستقل بنیادوں کا خاتمہ اور خطے میں امریکی بحری ناکہ بندی کو مکمل طور پر ہٹانا ہے۔ حکام کے مطابق اگرچہ ایران اور امریکا کے مؤقف کے درمیان اب بھی بہت سے سنگین اختلافات باقی ہیں، تاہم تنازع کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفارت کاری کا سلسلہ جاری ہے۔

































