
واشنگٹن : امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی امریکا اور اس کے اتحادیوں کو کامیابی سے بھاری نقصان پہنچایا۔ سی این این نے سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار اڑادیا تھا۔ تھاڈ سسٹم کی مالیت پچاس کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈار پر تاک کر حملہ کیا تاہم اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب نقصان کا درست اندازہ ممکن نہیں۔ ایرانی میزائل نے قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کر دیا.
سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر ائیر ڈیفنس سسٹم کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔


































