Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران ایک ہی وار میں اسرائیلی تنصیبات کو نابود کرسکتا ہے، صیہونی جنرل کا اعتراف

تل ابیب : صیہونی فوج کے جنرل اسحاق بریک نے اسرائیلی فوج کی داخلی کمزوری اور خطے میں جنگ کی صورت میں ناتوانی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی افواج ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب نے 2009 میں ایرانی جوہری نظام پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا جس کیلئے تقریباً چار ارب ڈالر مختص کئے گئےتھے۔ اس زمانے میں محدود مقامات پر ہونے کی وجہ سے ایرانی تنصیبات کو زیادہ آسانی کے ساتھ نشانہ بناکر جوہری طاقت بننے سے روک سکتے تھے۔ لیکن ایران کے جوابی حملے اسرائیل کے لئے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتے تھے اسی لئے فوجی آپریشن کا منصوبہ ترک کیا گیا۔ آج چودہ سال گزرنے کے بعد ایرانی جوہری تنصیبات پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں۔ ایران نے پورے ملک میں مختلف مقامات پر ان تنصیبات کو پھیلادیا ہے جن میں سے بعض کو زمین کے اندر دس میٹر گہرائی تک لے گئے ہیں۔ ایران اسرائیل سے کئی گنا طاقتور ہوچکا ہے ۔ ایران کی حملے اور دفاعی صلاحیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اپنی جدید میزائل ٹیکنالوجی کے ذریعے ایران اسرائیل کو آسانی سے ہدف بناسکتا ہے۔ اسرائیل ایران کے اسٹریٹیجک میزائل حملوں کی زد میں ہے۔ ایرانی جدید میزائل ہمیں سنگین اور شدید نقصانات سے دوچار کرسکتے ہیں۔ ہماری زیر زمین تنصیبات ان حملوں میں تباہ اور کئی سال پیچھے جانے کا پورا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے گذشتہ سالوں کے دوران صیہونی کابینہ کی طرف سے ایران کو دی جانے والی دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان بے بنیاد دھمکیوں کی وجہ سے ایران نے یورنئیم کی افزودگی بڑھا دی اور ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ جب عملی اقدامات کے بجائے صرف دھمکیاں دی جائیں تو دوسروں کی نظر میں ہم اس کتے کی مانند ہوتے ہیں جس کا کام صرف بھونکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل ایران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرے تو ایران کے جوابی حملے کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔ اس صورت میں روزانہ ہزاروں میزائل ہم پر برسائے جائیں گے جس سے صیہونی ریاست میں ہر طرف ویرانی اور تباہی پھیل جائے گی جس کا ہم اور ہمارے اجداد نے خواب بھی نہیں دیکھا ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular