Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایران نے 7 سال کے بعد سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا

تہران : ایران نے سات سال کے بعد سعودی عرب میں علی رضا عنایتی کو اپنا سفیر مقرر کردیا۔ ریاض کیلئے نئے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نائب وزیر خارجہ کے طور پر کام کرچکے ہیں اور وہ خلیجی امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ دو ہزار چودہ سے 2019 تک کویت میں بطور سفیر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ علی رضا وزارت خارجہ میں عرب خلیج امور کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ ایران کی جانب سے ریاض کے لیے سفیر کی تقرری کا اعلان اپریل میں چین کی ثالثی میں تہران اور ریاض کے درمیان معاہدے کے نیتجے میں سامنے آیا ہے۔ اس معاہدے نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کئی برسوں کی کشیدگی کو ختم کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر مظاہرین کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کردیے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular