
تہران: بلوچستان کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران نے فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان کو فراہم کر دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ایرانی طیارے کو خصوصی اجازت نامہ جاری کرے گی، فائر فائٹنگ ایئر کرافٹ جنگلات میں آگ پر قابو کے آپریشن میں حصہ لے گا۔ اتھارٹی فائر فائٹنگ ایئر کرافٹ کو خصوصی روٹ جاری کرے گا، فائر فائٹنگ ایئر کرافٹ روٹ میں کوئی کمرشل پرواز آپریٹ نہیں کی جائے گی، طیارے کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے پانی دیا جائے گا۔ دوسری جانب پاک فوج کا صوبہ بلوچستان کے علاقہ ضلع شیرانی کے قریب جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


































