
تہران : امریکی حملوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز نے غیر منظور شدہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی جس پر انتباہی فائرنگ کی گئی۔ بیان میں کہاگیا ہےکہ آئندہ اطلاع تک کسی بھی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر دشمن اس واقعے کو بہانہ بنا کر کسی بھی قسم کی غلطی کرتا ہے تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔


































