Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

ایران ایئر ٹور کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: امریکی پابندیوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیشِ نظر مسافروں میں پھیلی بے چینی کو دور کرنے کے لیے ایرانی فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور ایئر لائنز نے ایک اہم وضاحتی نوٹس جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، پاکستان اور ایران کے درمیان تمام پروازیں اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق بغیر کسی تعطل کے جاری ہیں۔
ایئر لائن ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کی حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ 23 ستمبر سے ایرانی پروازیں مکمل بند ہو جائیں گی۔ کمپنی نے مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے اس دباؤ کا بنیادی ہدف فیول سپلائرز، ٹکٹ سیلز اور ایئرپورٹ سروسز فراہم کرنے والے ادارے ہیں۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ تمام بین الاقوامی پروازیں خودکار طور پر بند یا منسوخ ہو رہی ہیں۔ ایران ایئر ٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایئر لائن یا کسی بھی متعلقہ پاکستانی یا بین الاقوامی اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کی معطلی یا منسوخی کا کوئی سرکاری نوٹس موصول نہیں ہوا۔
ترجمان نے مسافروں اور ٹریول ایجنٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اور افواہوں پر مبنی خبروں پر کان دھرنے کے بجائے صرف ایئر لائن کے آفیشل ذرائع پر بھروسہ کریں۔ یاد رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان زائرین، سیاحوں اور تاجروں کے لیے یہ براہِ راست فضائی روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایئر لائن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ آپریشنز انشاء اللہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular