Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ایران : نوجوانوں کے اعتکاف میں بیٹھنے کی شرح میں نمایاں اضافہ، سیکولر نقطہِ نظر کی واضح ناکامی

ایران کے مرکز برائے اعتکاف کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نمایاں اضافہ کے ساتھ ملک کی مساجد میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اعتکاف میں شرکت کی ہے۔ اعتکاف میں شریک تقریباً 70 فیصد نوجوان اور جوان ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی رکن پارلیمنٹ منان رئیسی نے ایک تجزیاتی نوٹ میں کہا کہ ایران کے مرکز برائے اعتکاف کے اعلان کے مطابق، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نمایاں اضافہ کے ساتھ، ملک کی مساجد میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اعتکاف میں شرکت کی ہے، اور ان میں سے تقریباً 70% نوجوان اور جوان ہیں۔
ایسے میں وہ سیکولر نام نہاد ماہرینِ سماجیات اور ہمارے یونیورسٹی کے ساتھی جو اس آبادی کے سوویں حصے سے بھی کم کے اجتماع کو بنیاد بنا کر اس طرح کے تجزیے لکھنا کرنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ اسلامی انقلاب ہمارے نوجوانوں کی مذہب سے دوری کا باعث بنا ہے، تاہم وہ شاید اعتکاف میں شریک اس عظیم اجتماع پر بات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کہ جہاں نوجوانوں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد اپنی فطری ضرورتوں کے برعکس یعنی کھانے، پینے اور سونے کو ترک کرنے کے لئے اکٹھی ہوئی ہے، کیا وہ اس عظیم اجتماع پر چند سطریں لکھنا پسند کریں گے؟۔

مزید پڑھیے

Most Popular