
تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹلیجنس شعبے نے برطانیہ سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق کرمان میں حالیہ فسادات میں ملوث اور برطانیہ سے وابستہ ایک منظم نیٹ ورک کونشانہ بنایا گیا ہے۔کرمان کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلیجنس آرگنائزیشن کے مطابق زاگرس نامی نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا جسے برطانوی عناصر اور ملک کے اندر موجود دشمنوں کے ذریعہ تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ گروپ تخریبی سازشوں کی قیادت، خاص طور پر حالیہ فسادات کے دوران تحریک آمیز اقدامات کر رہا تھا۔ گروپ نے حالیہ فسادات کی منصوبہ بندی، ہدایت کاری، مواد کی تیاری اور فیلڈ ایکشنز میں حصہ لیا تھا۔ گرفتار شدگان میں کچھ دہری شہریت والے افراد بھی شامل ہیں جو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن کارروائی سے پہلے ہی گرفتار کر لئے گئے۔


































