
جدہ : سعودی وزارت داخلہ نے 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے روٹ ٹو مکہ سہولت متعارف کروادی، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ مملک میں پاکستان کے علاوہ بنگلادیش، ملائیشیا، مراکش اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق روٹ ٹو مکہ کی سہولت کے حامل ممالک کے عازمین کو ان کے ممالک میں ہی امیگریشن سہولتیں دی جائیں گی۔


































