
تہران : اسرائیل کے حملوں میں ایرانی وزیر انٹیلی جنس سید اسماعیل خطیب زادہ شہید ہوگئے۔ وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور سمیت بعض کمانڈروں اور حکام کے شہید ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ملی ہیں ۔ تاہم ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای ۔ صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ شخصیات اور کمانڈر محفوظ رہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اور چیف جسٹس غلام حسین محسنی بھی حملے میں محفوظ رہے۔


































