Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

بھارت کی شرانگیزی، پاکستانی سرحد پر دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب شروع کر دی

نئی دہلی: بھارت نے پنجاب سیکٹر میں روسی ساختہ ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق پہلا ایس 400 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں نصب کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب روس نے بھارت کوایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی شروع کردی ہے جس کا پہلا یونٹ مغربی محاذ کے قریب نصب کیا جائے گا۔یہ اعلان روسی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن (ایف ایس ایم ٹی سی) کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف نے دبئی ایئر شو میں کیا ایف ایس ایم ٹی سی روسی حکومت کی اہم دفاعی برآمدی تنظیم ہے۔علاوہ ازیں صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈرن کے پہلا حصہ بھارت پہنچنا شروع ہو چکا ہے اور انہیں ایسی جگہ پر نصب کیا جائے گا جہاں وہ پاکستان اور چینی فضائی حدود کے خطرات کا مقابلہ کر سکے۔ میزائل سسٹم کے پرزے ہوائی اور سمندری راستوں سے آرہے ہیں اور انہیں جلد ہی مقررہ جگہوں پر نصب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے اسکواڈرن کی ترسیل رواں برس کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور اس کی تنصیب کے بعد بھارتی فضائیہ مشرقی محاذ کی جانب توجہ مرکوز کرنا شروع کر دے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular