Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی مسجد میں نماز پر پابندی منسوخ کردی

نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے شمالی ہند کے شہر واراناسی میں واقع تاریخی گیان واپی مسجد میں مسلمانوں کے نماز کے بڑے اجتماعات پر پابندی کے فیصلہ کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے نماز کے حق میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ جس علاقے میں ہندو مذہبی آثار پائے جاتے ہیں، ان کی حفاظت کی جانا چاہیے۔یاد رہے ایک سروے ٹیم نے کہا تھا کہ اسے اس مسجد کی جگہ پر ہندو دیوتا شیو اور دیگر مذہبی علامات کے آثار ملے ہیں۔ اس سے پہلے بھی تاریخی بابری مسجد پر ہندو مسلم تنازع خطرناک فسادات کا باعث بنا تھا۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم مقامی عدالت کے گیان واپی مسجد سے متعلق فیصلہ کے ایک دن بعد جاری کیا ہے۔ مقامی عدالت نے مسجد میں مسلمانوں کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ سنایا تھا اور کہا تھا کہ وہاں نماز کے اجتماعات کو صرف 20 افراد تک محدود ہونا چاہیے۔مقامی عدالت نے اس مسجد کے سروے کا حکم اس وقت دیا تھا جب پانچ خواتین نے مسجد کے ایک حصے میں ہندو رسومات ادا کرنے کی اجازت مانگی تھی اور کہا تھا کہ ایک بار اس جگہ پر ایک ہندو مندرموجود تھا۔وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے میں واقع گیانوپی مسجد شمالی اترپردیش کی متعدد مساجد میں سے ایک ہے جن کے بارے میں کچھ ہندوؤں کا خیال ہے کہ انھیں مسمار شدہ ہندو مندروں کی جگہوں پرتعمیر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular