
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے دوران کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے بارہ مولہ اور راجوری اضلاع میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ چار دن میں شہید کیےگئے نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ ایک فوجی اب بھی اسپتال میں داخل ہے۔ ضلع پونچھ میں آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر بارودی مواد پھینک دیا تھا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے بھارتی فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔


































