
مظفرآباد: بھارتی فوج کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ایک شہری شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے ست وال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل او سی پر شہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔ بھارت منصوبے کے تحت من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔


































