Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

بھارت: پولیس تشدد سے باپ بیٹا ہلاک، شہریوں کا احتجاج

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں باپ بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے کر ماورائے عدالت قتل کردیا جس کے بعد علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے. بھارت میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دو شہریوں کو پولیس نے حراست میں لے کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔جس کی بنا پر دونوں ہلاک ہوگئے. واقعے کی خبر پھیلنے پر علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور دکانیں بند کرانے کے ساتھ ساتھ شہری سڑکوں پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس کی حراست میں باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا اور واقعے کو امریکا میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ سے تشبیہ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق 59 سالہ شہری جے جایاراج اور 31 سالہ بینیکس ایمونوئیل پر پولیس حراست میں بدترین تشدد کیا گیا تھا اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ان دونوں کی ہلاکت ہوگئی تھی۔سرکاری عہدیداروں کی جانب سے جایاراج کی اہلیہ کو لکھے گئے خط کے مطابق دونوں باپ بیٹے کی ہلاکت پولیس افسران کے تشدد سے ہوئی اور خط عینی شاہدین کی گواہی کے مطابق تحریر کیا گیا ہے.
یاد رہے کہ بھارت میں پولیس کے ہاتھوں یہ عام شہریوں کا پہلا قتل نہیں ہے. آئے روز اس قسم کے واقعات اخباروں کی زینت بنتے رہتے ہیں.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular