Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فضائی حملے کی دھمکی پر دو ٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی گیڈر بھپکیاں بند کرے کیونکہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیت شاہ کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، دنیا اس کا نوٹس لے اور بھارت نے حملہ کیا تو فوری جواب دیا جائے گا، امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اسکا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، بھارت لداخ پر سرجیل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا؟۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں، وہاں معاشی حالات بگڑ چکے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، وہ افغانستان کے امن عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے لہٰذا بھارت گیڈربھپکیاں بند کرے کیونکہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular