Fri Oct 09, 2026

مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

روزانہ کی خبریں

بھارت: دہشت گردی کے الزام میں مسلم تنظیم کیخلاف کریک ڈاؤن، 106 رہنما و کارکن گرفتار

نئی دہلی : ہندوستان میں دہشت گردی کے الزام میں ایک سو چھ مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ کی مشترکہ ٹیموں نے گیارہ ریاستوں میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی ان اطلاعات پر کی گئی جن میں بتایا گیا تھا کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ آسام۔ دہلی ۔ مدھیہ پردیش۔ مہاراشٹرا اور کرناٹکا سمیت گیارہ ریاستوں میں چھاپے مارے گئے جن میں پی پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل تھا۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے آل انڈیا صدر او ایم اے سلام اور اس کے قومی جنرل سیکریٹری ایلامرم نصرالدین کو شمالی کیرالہ کے کوزی کوڈ میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پاپولر فرنٹ کا کہنا ہے کہ قومی، ریاستی اور مقامی سطح کے لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں فاشسٹ حکومت کی اس مہم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں جو اختلاف رائے رکھنے والوں کی آوازیں دبانے کے لیے ہے۔ این آئی اے نے 2017 میں وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، جس میں اس نے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ این آئی اے کے بموجب پی ایف آئی مسلسل قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular