
اسلام آباد : پاکستان، ترکی اور ایران کےدرمیان اسلام آباد سے تہران اور پھر استنبول تک ریل سروس کی بحالی کے لیے اس منصوبے کا دوبارہ افتتاح کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کے ہمراہ اسلام آباد میں مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر کارگو سروس کی بحالی کی تقریب کے بعد اپنے خطاب میں بتایا کہ اس سے تینوں ملکوں میں تجارت کو فروغ ملے گا۔حالیہ معاہدے کے مطابق یہ کارگو ریل سروس اگلے سال سے باقاعدگی سے چلائی جائے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ترکی سے آگے یورپی منڈیوں تک بھی پاکستان کی ٹرین سروس کو رسائی ملے گی۔یاد رہے کہ یہ سروس سنہ 2009 میں شروع کی گئی تھی مگر گذشتہ برس تک کوئی بھی ٹرین اس روٹ پر نہ چل سکی جس کی وجہ سے ان تین ممالک نے اس کی 2021 میں بحالی پر اتفاق رائے کیا تھا۔


































