
جن اوقات میں انسان کو ایک دوسرے سے رابطے کی ضرورت ہوتی ہے اُن اوقات میں کوشش کرنی چاہیے کہ TV دیکھنے سے گریز کیا جائے مثلا کھانا کھانے کے اوقات، پڑھائی کے اوقات یا اسکول کا ہوم ورک کرتے وقت اپنے ذہن کو میڈیا کے حوالے نہ کریں۔
اِن کاموں کو انجام دیتے ہوئے ضروری ہے کہ بچے کا پورا تمرکز اور توجہ مذکورہ موضوعات کی طرف ہو۔
اسکول جانے کی عمر سے پہلے بھی گھر میں جب بچہ کھلونوں سے کھیل رہا ہوتا ہے تو اس کی توجہ کو دیگر سر گرمیوں میں مشغول نہ ہونے دیں۔
ہم اُن اوقات میں جب بچہ کھیلتا ہے، اسکول کا ہوم ورک کرتا ہے یا کھانا کھاتا ہے، میڈیا کا استعمال نہ کریں۔
*استاد علی رضا تراشیون


































