
نئی دہلی : بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔ ریاست ہریانہ کے علاقے گروگرام میں مسلمان کھلی جگہ پر نمازجمعہ کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے تو انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے غنڈے وہاں پہنچ گئے اور مسلمانوں کو زبردستی نماز پڑھنے سے روک دیا۔ ہندو انتہاپسندوں نے نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کچھ نمازیوں کا گھر تک پیچھا بھی کیا۔ مسلمانوں کی نماز جمعہ کے لیے بچھائی گئی صفوں کو اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے تاہم انہوں نے حسب معمول نماز جمعہ کے اجتماع کو زبردستی روکنے والے انتہاپسندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔


































