Wed Nov 25, 2026

آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں، محسن رضائی پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں قیام امن کیلئے عمران خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

کابل: ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے عمران خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا۔ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرے، ننگرہار، جلال آباد میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات پر جلد قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں، افغانستان میں کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشکلات کے باوجود جلد استحکام پیدا ہو جائے گا، جامع حکومت کی تشکیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، کابینہ میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کو شامل کریں گے، نئی کابینہ میں اقلیتی برادری کو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular