
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو شرائط پوری کئے بغیر قرض دینے سے انکار کردیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر اسے توڑ دیا۔ اب آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پہلے شرائط پوری کریں اس کے بعد معاہدہ ہو گا۔ دوست ممالک بھی کہتے ہیں کہ آپ پہلے آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں تو اس کے بعد ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔


































