
لاہور: سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی حمایت کردی۔پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز نے وفد کے ہمراہ عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کی۔ ایسٹرپیریز نے کہاکہ سیاسی ملاقاتوں کا مقصد قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عمل کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔ آئی ایم ایف وفد اور چئیر مین تحریک انصاف کے درمیان زمان پارک میں ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی ترجمان حماد اظہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی مجموعی مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہےاور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اور کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کے لیے پروگرام کی اہمیت پر زور بھی دیتی ہے۔


































