
تصور کریں کہ آپ کے گھر کے قالین پر آگ لگنا شروع ہوئی ہے۔ آپ کے ہاتھ میں دو گلاس ہیں۔ ایک گلاس میں پانی ہے اور دوسرے میں پیٹرول۔ آپ کون سا گلاس اس پر خالی کریں گے؟
سامنے والے پر چیخنا، دھمکی دینا، مذاق اڑانا، تحقیر کرنا، مارنا، محروم کرنا۔۔ بالکل ایسا ہے جیسے آپ نے پیٹرول کا گلاس اس اگ پہ پھینکا ہو کہ اس اگ کو مزید بڑھا دے گا اور آپ اور آپ کے بچے کے غصے کو مزید شعلہ ور کرےگا۔
لیکن ہمدردی، سامنے والے کو سمجھنا، احترام، عشق، غور سے سننا، آرام سے بات سمجھانا، اپنے رویوں کو کنٹرول کرنا۔۔۔ بالکل ایسا ہے جیسے آپ نے پانی کا گلاس اس آگ پر پھینکا ہو جو اسے بجھانے میں مدد کرتا ہے اور مشکل کو آسانی سے کنٹرول کرنے کی توانائی دیتا ہے۔
یہ بات مت بھولئے کہ آپ کے پاس دو انتخاب ہیں۔ آپ پانی کا گلاس خالی کرتے ہیں یا پیٹرول کا؟


































