Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پابندیاں نظر انداز، مسجد اقصیٰ میں ڈھائی لاکھ فلسطینیوں نے نماز ادا کی

یروشلم : صیہونی پابندیاں توڑ کر ڈھائی لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ صیہونی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ماہ رمضان کا دوسرا جمعہ پڑھنے ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصٰی کا رخ کیا۔ یروشلم میں محکمہ اسلامی اوقاف کے سربراہ شیخ عزام الخطیب نے بتایا کہ ڈھائی لاکھ کے قریب نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ گذشتہ ہفتے یہ تعداد ایک لاکھ رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نمازیوں نے صبح سے ہی مسجد اقصیٰ پہنچنا شروع کردیا تھا۔ اسرائیلی فورسز نے 55 سال سے کم عمر مردوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ رمضان کے دوران صرف خواتین، بچوں اور 55 سال سے زیادہ عمر کے مردوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا ۔ مشرقی یروشلم میں 2000 اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ یروشلم کے مفتی اعظم محمد احمد حسین نے اپنے خطبہ میں یہودیوں کے پاس اوور کے دوران مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی منصوبوں کے بارے میں خبردار کیا۔ جو 5 سے 12 اپریل کے درمیان منایا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular