عالمی برادری اسرائیل کو کورونا وائرس کو مزید استحصال کی وجہ بنانے اور مزید فلسطینی اراضی کو چوری کرنے سے روکے ورنہ تمام معاہدے ختم کردیں گے، محمود عباس
اسرائیلی اقدامات مسئلہ فلسطین کے ممکنہ دو ریاستی حل اور دیرپا امن و سلامتی کے قیام کے موقع کو ضائع کردیں گے، غیر وابستہ ممالک کے اجلاس سے خطاب
رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو ضم کیا تو فلسطین امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں کو ختم کردے گا ،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ اسرائیل کو کورونا وائرس کو مزید استحصال کی وجہ بننے اور مزید فلسطینی اراضی کو چوری کرنے کی کوششو ں سے روکے، غیر وابستہ ممالک کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں فلسطینی صدر نے کہا کہ ہم نے تمام بین الاقوامی برادری کو آگاہ کردیا ہے کہ اگراسرائیل نے یہ قدم اٹھایا تو ہم اسرائیل اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ تمام ذمہ داریوں ، معاہدوں اورسمجھوتوں سے الگ ہوجائیں گے، محمود عباس نے غیر وابستہ ممالک اور سلامتی کونسل کے ارکان سمیت تمام عالمی برادری پر زور دیا کہ و ہ بین الاقوامی قوانین کا اطلاق یقینی بنانے میں اپنی ذمہ داریوں کوپورا کریں، اور اسرائیلی حکومت کو وبائی امراض کا فائدہ اٹھاکر 1967میں قبضہ کی گئی فلسطینی سرزمین کو اسرائیل میں ضم کرنے سے باز رکھیں اور اسے فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی سے روکیں،یہ اقدامات مسئلہ کے ممکنہ دو ریاستی حل اور دیرپا امن و سلامتی کے قیام کے موقع کو ضائع کردیں گے، محمود عباس نے کہا کہ فلسطین میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو اسرائیل کے جابرانہ اقدامات اور استعماری پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی نظربندی نے مزید تقویت بخشی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیلی حکومت پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے دباو¿ ڈالے ۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غرب الاردن کو ضم کیا تو اسرائیل و امریکا سے…
غرب الاردن کو ضم کیا تو اسرائیل و امریکا سے تمام معاہدے ختم (فلسطینی صدر کا انتباہ)
-
Ilyas - مئی 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































