
کراچی : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا سے ملنے والے مراسلے پر شک ہے تو جوڈیشل کمیشن بنائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ کراچی میں جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور ہم کسی صورت سازشی عناصر کو ملک پر قابض ہونے نہیں دینگے۔ اس موقع پر اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاست دانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے، حکومت حرام کی دولت سے تبدیل کی گئی۔ سات سمندر پار سے حکم آیا اور راتوں رات اتحاد ٹوٹ گیا۔


































